تحریر : میحا افتخار
لاہور -

ٹھیک ہے کہ یہ اکیسویں صدی ہے اور ظاہر ہے کہ سنگل ہونے کے بارے میں تمام دقیانوسی تصورات اور خرافات کو توڑنے کا ایک بہترین وقت ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فلمیں اور ٹیلی ویژن شوز اور ہمارے ارد گرد کے لوگ اس تصور کو ہمارے ذہن میں دھکیلتے ہیں اور یہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ جب تک آپ کو کوئی خاص شخص نہ مل جائے آپ واقعی خود کو "مکمل"  نہیں کہہ سکتے۔ وہ ان لوگوں کی تصویر کشی کرتے ہیں جو سنگل  ہوتے ہیں وہ صرف اس وقت تک اپنی زندگی کو برداشت کر رہے ہوتے ہیں جب تک کہ انہیں کوئی نہ مل جائے۔ یہ اس قدر دقیانوسی اور افسانوی ہے کہ سنگل لوگوں کو اکثر دوسرے ناخوش سمجھتے ہیں۔ جبکہ یہ تصورات بلکل درست نہیں سنگل رہنا لوگوں کو زیادہ مضبوط اور خود کفیل بناتا ہے کیونکہ جب آپ اکیلے ہوتے ہیں تو آپ کے پاس اپنے بارے میں سوچنے کا وقت ہوتا ہے۔

Image by StockSnap from Pixabay 

وہ لوگ اکثر کہتے ہیں جو سنگل نہیں ہوتے کہ انہوں نے خود کو کھو دیا ہےکیونکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ سنگل رہ کر آپ خود کو پہلی ترجیح دے سکتے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو سپیس کی ضرورت ہوتی ہے اور جب آپ سنگل ہوتے ہیں تو آپ کو بہت کچھ مل سکتا ہے۔ اپ خوش رہ سکتے ہیں اپ اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں آپ اپنی کمپنی سے لطف اندوز ہونا سیکھ سکتے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کے تجربے کے مطابق یہ خوش رہنے کا بہترین طریقہ ہے سنگل افراد بہت سی پابندیوں سے پاک ہوتے ہیں  خوش رہنے کے لیے آپ کو کسی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے آزادانہ طور پر زندگی گزارتے ہیں جس طرح آپ چاہتے ہیں زندگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔