Sad person

تحریر: عروج شہباز
 (لاہور,پاکستان)

ہم سب کی زندگیوں میں کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے جب ہم بہت اکیلا اور اندر سے خالی محسوس کرتے ہیں. ہمیں لگتا ہے کہ ہم اک نامکمل انسان ہے پھر چاہے ہم زندگی میں جس قدر  کامیاب ہی کیوں نہ ہوجائے.
ہمیں اپنی ذات کا ہر پہلو  ادھورا دکھائی دیتا ہے یوں تو ہمارے اردگرد ہزاروں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے مگر اک شخص کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے کوئی ایک تو اپنا ہوں جس سے ہم بلا جھجک دل کی ہر بات کہہ سکے جو ہماری خوشی میں خوش اور غم میں غمگین ہو سکے.
ہم اپنے اردگرد اکثر لوگوں کو ہنستا مسکراتا ہوا دیکھتے ہے مگر ہم اکثر اوقات وہی دیکھتے ہے جو ہمیں دکھایا جاتا ہے ہم ان کے اس مسکراتے چہروں کے پردے میں چھپے درد اور تکلیف,ان کی جدوجہد اور ان کی  ذندگی کی مشکلات کو دیکھ نہیں پاتے.
ہم میں سے آج کل بہت سے لوگ بس اک سچے رشتے اور اک اپنے کی تلاش میں ہے اور اکثر کوئی ایسا خاص شخص اچانک ہی آپکی ذندگی میں قدم رکھتا ہے اور اس کا آنا آپ کے لیے خدا کی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا.
وہ اک شخص آپ کی زندگی میں آ کر آپ کے دل میں موجود ہر خالی جگہ کو اپنے پیار سے  بھر دیتا ہے. آپ کی ذات کے ہر پہلو کو مکمل کر دیتا ہے اور پھر ہوتا یوں ہے کہ آپ کی زندگی کو معنی مل جاتا ہے.
sad person
Image by Hasib Imtiaz from Pixabay 
بعض اوقات اس خوب صورت رشتے میں بھی کچھ مشکل لمحات آتے ہیں جن کو فوری طور پر حل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اگر ان مشکل حالات و واقعات کا فوری حل نہ کیا جائے تو اک خوب صورت رشتہ پل میں ڈھیر ہو سکتا ہے. 
میرےمطابق ان مشکل حالات سے نمٹنے کا بہترین حل بات چیت ہوتا ہے کیونکہ ذیادہ تر خوب صورت رشتے اپنی خوب صورتی تب گنوا بیٹھتے ہیں جب بات چیت بند کر دی جاتی ہے. 
تو میرا آپ سب کو اک مشورہ ہے کہ اگر آپ کی زندگی میں کوئی اک بھی ایسا شخص ہے جو آپ کو سمجھتا ہے ہر جگہ ہر وقت آپ کے لیے موجود ہے تو ایسے انسان کی قدر  کیجیے کہ کہی آپ اپنی دنیا میں مگن اک دن اسے انسان کو اپنے ہاتھوں سے گنوا  نہ بیٹھے اور بعد میں پچھتاوے کے سوا آپ کے پاس کچھ باقی نہ رہے قدر کیجیے ان لوگوں کی کہ جو خود پریشانی میں مبتلا ہوتے ہوئے بھی آپ کو احساس دلائے بغیر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ کی خوشی کے لیے اپنے چہروں پہ مسکراہٹ سجائے بیٹھے ہیں. کہ وہ آپ کو اپنی زندگی کا وہ قیمتی  وقت دے رہے ہے جو وہ کبھی واپس نہیں لاسکتے. 
آخر میں ہمیشہ کی طرح اک بات کہنا چاہوں گی :
"کوئی بھی رشتہ مکمل نہیں ہوتا صرف یہ کہ دونوں ہار نہیں مان رہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کو کھونے سے ڈرتے ہیں۔"