life

تحریر : حلیمہ جاوید 
لاہور

زندگی !!! آخر کیا ہے یہ زندگی ؟ کچھ لوگوں کے لیے جستجو تو کچھ کے لیے خوشی ، کچھ کے لیے صبر تو کچھ کے لیے تکلیف ۔ کچھ لوگ جی رہے ہیں تو کچھ لوگ محض گزار رہے ہیں ۔ اور کچھ آگے بڑھنے کی دوڑ میں خود کو حقیقت میں پیچھے چھوڑتے جا رہے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی جیو کیونکہ یہ ایک ہی بار ملتی ہے مگر کیا یہئ لوگ زندگی کو جینے دیتے ہیں کیا ؟ میرے نزدیک زندگی محض ایک دھوکہ ہے ، ایک فریب ہے یا شاید ایک امانت ۔ جس کو چاہ کر بھی نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔ زندگی تو وہ ہے جو دوسروں کے لیے جی جاے ۔ جو دوسروں کو خوشی دے ۔ جس کا مقصد محض دوسروں کی بھلائ اور سکون ہو ۔ چاہے پھر اس میں انسان اپنا آپ بھول جاے ۔
life
                                 Image by Maja Cvetojević from Pixabay
 بعض اوقات انسان اسی زندگی سے ہار جاتا ہے ، یہی زندگی اس کی خوشیاں چھین لیتی ہے ، یہی زندگی اپنوں کو دور کر دیتی ہے ، آنسو دیتی ہے ، تکلیف دیتی ہے ، زہنی ازیت اور دکھ دیتی ہے ۔ یہ اس قدر سفاک ہو جاتی ہے کے لوگ اس سے ڈرنے لگ جاتے ہیں ۔ کیونکہ جس کی چاہت وہ کرتے ہیں وہ اسے حاصل نہیں کر پاتے ۔ لیکن پھر یہئ زندگی ان کو اٹھنا سکھاتی ہے ۔ خوش کرنا سکھاتی ہے ۔ یہ زندگی بہت عجیب ہے اور اسے جینا بہت مشکل کام ہے ۔ محبت ، چاہت ، پیار ، اور احساس کو اپناو تو یہئ زندگی حسین بن جاتی ہے ۔ لیکن اسی محبت اور چاہت میں دوسروں سے امید نا لگاو - کیونکہ یہئ امید زندگی کو پھر جہنم بھی بنا دیتی ہے ۔ امید پوری کرنے والی ذات تو اس اللہ پاک کی ہے اور وہ جب امید پوری کرتا ہے تو یہ زندگی مکمل ہو جاتی ہے ۔ 
" زندگی میں زندگی کو کھو کر خود کو ڈھونڈنا ہی زندگی ہے ! "